ہومتازہ ترینپتوکی میں دوست نے دھوکے سے دوست کا گردہ فروخت کردیا

پتوکی میں دوست نے دھوکے سے دوست کا گردہ فروخت کردیا

پتوکی (لارڈ میڈیا) : پنجاب کے شہر پتوکی میں ایک شہری نے اپنے دوست پر نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے، نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کرنے اور گردہ نکال کر فروخت کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ شخص رحمت نے بتایا کہ اس کا دوست رضا اسے اچھی نوکری دلانے کا وعدہ کرکے اپنے ساتھ لے گیا۔ راستے میں رضا نے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر رحمت کو گاڑی میں نشہ آور جوس پلایا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔

رحمت نے کہا کہ ہوش آنے پر وہ راولپنڈی میں تھا اور اسے معلوم ہوا کہ اس کا آپریشن ہو چکا ہے۔ واپس پتوکی پہنچ کر طبیعت خراب ہونے پر الٹراساؤنڈ کروایا، جس سے انکشاف ہوا کہ اس کا ایک گردہ موجود نہیں ہے۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اسے شبہ ہے کہ اس کے دوست اور ساتھیوں نے منصوبہ بندی کے تحت گردہ نکال کر فروخت کیا۔

رحمت نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔ دوسری جانب پولیس یا متعلقہ حکام کا باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا اور الزامات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔ حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی حقیقت سامنے آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں