ہومتازہ ترینبرطانوی وزیراعظم کا ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

لندن (لارڈ میڈیا) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کے لیے مختص فنڈز اب مہنگائی کم کرنے اور عوامی فلاحی اقدامات پر خرچ ہوں گے۔

اینڈی برنہم پیر کو برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن جائیں گے۔ انہوں نے عوامی مخالفت اور بڑی دستخطی مہم کے بعد ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برنہم شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی موجودہ ڈرلنگ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے بھی حامی ہیں۔

دوسری جانب، کنزرویٹو رہنما کیمی بیڈنوک نے برنہم کی معاشی اور توانائی پالیسیوں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں