ہومتازہ ترینآزاد کشمیر الیکشن 2026 میں سرکاری ملازمین کی پولنگ شروع

آزاد کشمیر الیکشن 2026 میں سرکاری ملازمین کی پولنگ شروع

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر الیکشن 2026 کے پہلے مرحلے میں ہزاروں سرکاری ملازمین آج حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 33 میں سے 26 نشستوں پر انتخابات 27 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں جس کے پہلے مرحلے کے لیے 8 اضلاع کے ہزاروں سرکاری ملازمین آج اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے 30 ہزار سرکاری ملازمین اپنے حلقوں کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، الیکشن کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز کے دفاتر کو پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کے ووٹوں کی گنتی عام انتخابات کے نتائج کے دوران شمار کی جائے گی۔

27 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں کل 33 لاکھ 65 ہزار 839 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد ووٹوں کی تعداد 17 لاکھ 53 ہزار933 جبکہ خواتین ووٹوں کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار906 ہے۔

الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا اور گزشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں الیکشن ملتوی ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں