ماسکو (لارڈ میڈیا): روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکی میزائل دفاعی نظام کا توڑ نکال لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ایران نے امریکی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سے ہدف کی جانب بڑھتے ہیں اور نشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔ پینٹاگون اس بارے میں تشویش میں مبتلا ہے کہ تہران کس طرح حساس اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، روس نے ایران کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں۔ ایک سابق روسی انٹیلی جنس افسر نے امریکی اخبار کو بتایا کہ روس ایران کے ساتھ محدود نوعیت کی معلومات کا تبادلہ کرتا ہے، جن میں امریکی فوجی بحری جہازوں اور طیاروں کی جگہ بھی شامل ہے۔


