عمان (لارڈ میڈیا): اُردن میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں امریکی ہیلی کاپٹروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اردن میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں درجنوں امریکی فوجی زخمی ہوئے اور بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹر متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ایرانی حملے اتنے بڑے پیمانے پر تھے کہ امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان سے تہران کے پاس قابل ذکر میزائل ہتھیار موجود ہونے کا پتہ چلتا ہے اور اس نے امریکی فضائی دفاعی نظام سے بچنا بھی سیکھی لیا ہے۔
امریکی اخبار نے نوٹ کیا ہے کہ ایران نے گزشتہ پانچ دنوں میں اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر چار بار حملے کیے ہیں۔


