ہومانٹرنیشنلاسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی فٹبالر جاں بحق

اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں فلسطینی فٹبالر جاں بحق

رام اللہ (لارڈ میڈیا): مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کے دوران زخمی ہونے والا 17 سالہ فلسطینی فٹبالر فادی حمداللہ النعسان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق نوجوان ایک ہفتے تک زیرِ علاج رہا۔

فادی النعسان مقامی المغیر کلب کے کھلاڑی تھے اور فلسطین کی قومی انڈر 17 فٹبال ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں بڑی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 11 جولائی کو اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کے دوران فادی کو گولی لگی تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کی ٹانگ کاٹ دی تھی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فادی کے والد نے کہا کہ ان کا بیٹا فٹبال سے محبت کرتا تھا اور گاؤں پر حملے کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے پہنچا جہاں وہ زخمی ہوا۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسی حملے میں دو دیگر افراد ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے جبکہ ایک 10 سالہ بچے کے سر پر اسٹن گرینیڈ لگنے سے وہ بھی زخمی ہوا۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں کم از کم 1,088 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں