ہومانٹرنیشنلجبرالٹر اور اسپین کے درمیان سرحدی باڑ ختم کر دی گئی

جبرالٹر اور اسپین کے درمیان سرحدی باڑ ختم کر دی گئی

جبرالٹر (لارڈ میڈیا): اسپین اور برطانوی زیرِ انتظام جبرالٹر کے درمیان سرحدی باڑ کو ختم کر دیا گیا ہے۔ نئے معاہدے کے تحت دونوں کے درمیان سرحدی آمدورفت کو آسان بنایا گیا ہے، جس سے اسپین سے جبرالٹر کام کے لیے جانے والے ہزاروں افراد اور سیاحوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ جبرالٹر کو یورپی شینجن نظام کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، تاہم اس کی برطانوی خود مختاری برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق یہ معاہدہ برطانیہ، یورپی یونین اور اسپین کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طے پایا۔ جبرالٹر اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے یورپ اور بحیرۂ روم کے خطے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

ہسپانوی وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے جبرالٹر کی سرحدی باڑ کے خاتمے کو ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا اور کہا کہ یہ یورپ کی آخری دیوار کے خاتمے کے مترادف ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان نئے معاہدے کے نفاذ کے بعد ممکن ہوا، جس سے بریگزٹ کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کم ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں