ملتان (لارڈ میڈیا) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے دو دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزامات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمات تھانہ مخدوم رشید میں الگ الگ درج کیے گئے ہیں۔
میپکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران بجلی چوری پکڑی گئی، جہاں ملزمان مبینہ طور پر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران بجلی کے میٹر قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی ہفتے کی شام کاٹ دی گئی تھی۔


