ہومپاکستاناسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا خطے میں امن کیلئے رابطہ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا خطے میں امن کیلئے رابطہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔ دفتر خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے اپنی سرزمین پر جاری مسلسل حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لئے تمام فریقوں پر تحمل اور ضبط نفس کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اسلام آباد ایم او یو کے تحت جنگ بندی کے معاہدوں پر عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر آئندہ بھی قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں