ہومانٹرنیشنلامریکا نے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، ایرانی نائب صدر

امریکا نے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی، ایرانی نائب صدر

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے فوری بعد ایران پر حملہ کر دیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق رضا عارف نے کہا کہ یہ کارروائی مفاہمتی یادداشت کی روح اور اصولوں کے منافی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں کے وقت مفاہمتی یادداشت کے تحت ابتدائی 60 دنوں کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے انتظام کی ذمہ داری ایران کو سونپی گئی تھی۔

عارف نے امریکا کی اس کارروائی کو مفاہمتی عمل کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ یادداشت کے تحت طے شدہ اصولوں کے برعکس ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں