ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی عرب اور کویت کے وزرائے خارجہ نے خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امن و سلامتی کے لئے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران خطے کی تازہ صورتحال پر غور کیا۔
دونوں رہنماؤں نے برادر ملک کویت اور دیگر ممالک پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو دہرایا۔


