ہومپاکستانسپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر...

سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ 20 جولائی کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

مشال یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں