راولپنڈی (لارڈ میڈیا): بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے نالہ لئی میں چھلانگ لگا دی، افسوسناک طور پر دونوں ڈوب گئے اور بعد میں باپ کی لاش برآمد کر لی گئی جبکہ بیٹا ابھی تک لاپتا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق، یہ واقعہ راولپنڈی کی گلستان کالونی کے قریب پیش آیا جہاں 6 سالہ محمد زاہد نالہ لئی میں ڈوب گیا، جسے بچانے کے لیے اس کے 36 سالہ والد میربان خان نے چھلانگ لگائی۔
ابتدائی طور پر ریسکیو ٹیموں نے اطلاع دی کہ دونوں باپ بیٹا پانی میں لاپتا ہیں اور انہیں بچانے کی کارروائی جاری ہے۔ فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینسوں کو بھی طلب کر لیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق، باپ کی لاش نالہ لئی سے مل گئی تاہم بیٹا تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔


