اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی ہے۔ اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے 6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا 12.6 فیصد ہوگا۔
مزید برآں، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 فیصد کردیا گیا ہے۔


