ہومپاکستانراولپنڈی، کرپشن کیس میں 5 ملزمان کو 10 سال قید

راولپنڈی، کرپشن کیس میں 5 ملزمان کو 10 سال قید

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): راولپنڈی کی اسپیشل کورٹ (سینٹرل) نے ایف آئی اے کرپشن کیس میں 5 ملزمان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت تمام ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔

سزا پانے والے ملزمان میں ذیشان علی اکبر، نظر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب ظہیر شامل ہیں۔ عدالت نے دفعہ 161 پی پی سی کے تحت ہر ملزم کو 3 سال قید بامشقت کی سزا دی جبکہ دفعہ 162 اور 163 پی پی سی کے تحت بھی سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے تمام سزائیں بیک وقت چلانے کا حکم دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کا فائدہ بھی دیا۔ ایک کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے ملزمان سے بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

اسپیشل جج عبدالرحمن محمد عارف نے تمام مجرموں کو سینٹرل جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے وارنٹ جاری کر دیے۔ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں