ہومپاکستانانمول عرف پنکی کیس میں تفتیشی افسر کے خلاف شکایت درج کرنے...

انمول عرف پنکی کیس میں تفتیشی افسر کے خلاف شکایت درج کرنے کا حکم

کراچی (لارڈ میڈیا): منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے میں عدالت نے تفتیشی افسر محمد منصور کے خلاف شکایت درج کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی ریڈر کو ہدایت کی کہ تفتیشی افسر کے خلاف دفعہ 166، 174 اور 17 اے کے تحت شکایت درج کی جائے۔

جوڈیشل کمپلیکس کراچی سینٹرل جیل میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر انسپکٹر محمد منصور عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے شدید برہمی ظاہر کی۔ عدالت نے کہا کہ شوکاز نوٹس کے باوجود چالان جمع نہ کرانے پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

گزشتہ سماعت پر انسپکٹر منصور نے عدالت سے مہلت لی تھی، تاہم مہلت ملنے کے باوجود وہ نہ خود پیش ہوئے اور نہ ہی چالان یا رپورٹ جمع کرائی۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس مقدمے میں انمول عرف پنکی مفرور ہے جبکہ ملزمہ کا بھائی اور سہولت کار بری ہوچکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں