ہومپاکستان10 سی سی سرنج کی پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ

10 سی سی سرنج کی پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں 10 سی سی سرنج پر پابندی کو بچوں کے علاج کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چیئرپرسن نٹاگ پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد شفیع نے ڈریپ کے سی ای او کو خط لکھا ہے جس میں 10 سی سی سرنج کی پابندی پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 10 سی سی سرنج بچوں کو ادویات کی درست مقدار دینے کے لیے ضروری ہے اور این آئی سی یو اور وارڈ میں اس کا کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔ اس پابندی سے نومولود بچوں کو غذائی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد شفیع نے ڈریپ سے مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام ضروری ہے مگر علاج میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ 10 سی سی سرنج پر مخصوص استثنا کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے پیڈیاٹرک اور نیونیٹل مریضوں کے لیے 10 سی سی سرنج کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور فوری مشاورت کی اپیل کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں