اٹلانٹا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے 55ویں منٹ میں گورڈن کے گول کے ذریعے سبقت حاصل کی۔
ارجنٹینا نے 85ویں منٹ میں فرنانڈس کے گول سے مقابلہ برابر کیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں مارٹینز نے دوسرا گول کرکے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلائی اور فائنل میں پہنچا دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے انگلینڈ کا 60 سال بعد فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ ارجنٹینا کا فائنل میں اسپین سے مقابلہ اتوار کی شب ہوگا جبکہ انگلینڈ تیسری پوزیشن کے لیے ہفتے کی شب فرانس سے مقابلہ کرے گا۔


