ہومتازہ ترینبرطانیہ میں نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا کرفیو کی تجویز

برطانیہ میں نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا کرفیو کی تجویز

لندن (لارڈ میڈیا): برطانوی حکومت نے 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کے لئے سوشل میڈیا پر رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس تجویز کے تحت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رات کے اوقات میں خودکار طور پر بند رہیں گے۔

تاہم صارفین چاہیں تو سیٹنگز تبدیل کرکے یہ پابندی ختم کرسکیں گے۔ حکومت کا مقصد آٹو پلے اور لاتعداد اسکرول جیسے فیچرز کو ڈیفالٹ طور پر بند کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کی نیند، تعلیم اور خاندانی زندگی بہتر بنائی جاسکے۔

ماہرین اور بچوں کے تحفظ کے کارکنوں نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ چونکہ یہ پابندیاں آسانی سے بند کی جاسکتی ہیں، ان کی مؤثریت محدود ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں