ہومتازہ ترینمحکمہ موسمیات نے ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے لیے الرٹ جاری کر...

محکمہ موسمیات نے ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے لیے الرٹ جاری کر دیا

کراچی (لارڈ میڈیا): ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ کے لیے مون سون آؤٹ لک جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں معمول کے مطابق بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہندوکش، قراقرم اور ہمالیہ میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت سے گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ ہے جبکہ بلند و حساس علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والی آبادی کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں