ہومتازہ ترینتھائی لینڈ میں نایاب ڈائنوسار کی باقیات دریافت

تھائی لینڈ میں نایاب ڈائنوسار کی باقیات دریافت

تھائی لینڈ (لارڈ میڈیا): تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے کالاسین میں ڈائنوسار کی ایک انتہائی نایاب نسل کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔ ماہرین حیاتیات نے بتایا کہ یہ لمبی گردن والا ڈائنوسار ہے جس کی خوراک درختوں کے پتے تھے اور اس کی منفرد خصوصیات پہلے کسی دوسرے ڈائنوسار میں نہیں دیکھی گئیں۔ پودے کھانے والے اس ڈائنوسار کا نام Uragasaurus kalasinensis رکھا گیا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ تقریباً 150 ملین سال پہلے زمین پر رہتا تھا۔ اس کی گردن غیر معمولی طور پر لمبی تھی جس کی پیمائش 20 میٹر تک تھی۔

تھائی لینڈ کی مہاسراکھم یونیورسٹی کے ڈاکٹر اپیروت نیلپناپن نے بتایا کہ باقیات Phu Noi سے ملی ہیں جہاں پہلے بھی 2008 میں ایک شخص نے ڈائنوسار کا ٹکڑا دریافت کیا تھا۔ اس علاقے کی مزید تلاشی کے دوران ڈائنوسار کے دانت اور ہڈیوں سمیت دیگر فوسلز بھی دریافت کیے گئے۔

یہ تحقیق رواں ہفتے نیچر سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ اس سے پہلے مئی میں تھائی لینڈ میں ایک اور لمبی گردن والے سبز خور ڈائنوسار ناگاٹیٹن کی دریافت کا انکشاف بھی ہوا تھا، جو جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جانے والا سب سے بڑا ڈائنوسار تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں