ہومتازہ ترینعمرہ ویزا پر جانے والی خاتون غیر اخلاقی سرگرمیوں پر آف لوڈ

عمرہ ویزا پر جانے والی خاتون غیر اخلاقی سرگرمیوں پر آف لوڈ

کراچی (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے عمرہ ویزا پر سعودی عرب جانے والی ایک خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا ہے، جو ماضی میں سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔ خاتون کی شناخت انعم کے نام سے ہوئی اور اس نے انکشاف کیا کہ اس نے سعودی عرب میں مقیم اپنے دوست الیاس سے ویزا کا انتظام کرنے کی درخواست کی تھی۔

دوران امیگریشن کلیئرنس، خاتون مسافر کو مشکوک سفری معلومات کی بنیاد پر مزید جانچ پڑتال اور انٹرویو کے لیے روکا گیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے قبل دو مرتبہ سعودی عرب جا چکی ہے، جہاں ہر مرتبہ تقریباً تین ماہ قیام کیا اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہی۔

ترجمان کے مطابق، خاتون کے موبائل فون کی جانچ کے دوران متعدد وائس میسجز اور تصاویر برآمد ہوئیں، جن کے بارے میں اس نے سابقہ سرگرمیوں اور موجودہ سفر کے مقصد کا اعتراف کیا۔

ایف آئی اے نے خاتون مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، معاملہ انسانی اسمگلنگ اور تجارتی جنسی استحصال سے متعلق معلوم ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں