ہومتازہ ترینحکومت کی کوشش ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے کوئی ملازم...

حکومت کی کوشش ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے کوئی ملازم بے روزگار نہ ہو، عطا تارڑ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے کوئی ملازم بے روزگار نہ ہو۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں انہوں نے سوشل میڈیا اشتہارات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی فنانشل سپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کی پہلی ترجیح ملازمین کی بہبود ہے۔

اجلاس کی صدارت سینیٹر سرمد علی نے کی، جس میں ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والے اخراجات پر غور کیا گیا۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے 2021ء کی پالیسی میں 2022ء میں ترمیم ہوئی، اور ڈیجیٹل میڈیا کو مختلف صوبوں نے بھی اپنایا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ فیفا ورلڈ کپ کی نشریات اس وقت صرف پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر کی جا رہی ہیں، پی ٹی وی نے مالی استحکام حاصل کر لیا ہے اور تمام اہم فیصلے بورڈ کی منظوری سے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی وی میں کسی بھی ملازم کی تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہوئی۔

اجلاس میں بلھے شاہ کی شخصیت پر بننے والی فلم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ساز شخصیت کے نام پر فلم سینسر بورڈ نے کیسے منظور کی، اس پر تحقیقات ہونی چاہییں۔

اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں