اسلام آباد (لارڈ میڈیا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں رواں مالی سال 2026-27 کے دوران مہنگائی کی شرح حکومتی ہدف سے زیادہ 8.4 فیصد رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یہ تخمینہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں کنٹری رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے آئندہ چار مالی سالوں کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، توقع کی جارہی ہے کہ مہنگائی آئندہ مالی سالوں میں رواں مالی سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلسل پانچ سال تک پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔ گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران بھی اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہی ہے۔


