ہوماہم ترینفیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں صدر اردوان سے ملاقات، دفاعی...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ میں صدر اردوان سے ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) : چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے دورہ کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ انہوں نے ترک وزیر دفاع، ترک جنرل سٹاف کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔

دورہ کے دوران جنرل سٹاف ہیڈکوارٹر پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹر میں ترک بری فوج کے کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترک مسلح افواج کا امتیازی خدمات کا تمغہ بھی دیا گیا، جو پاک ترک دفاعی تعاون میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں