ہومتازہ تریننواز شریف 19 جولائی کو میرپور کا دورہ کریں گے، رانا ثناء...

نواز شریف 19 جولائی کو میرپور کا دورہ کریں گے، رانا ثناء اللہ

میرپور (لارڈ میڈیا): وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف 19 جولائی کو میرپور کا دورہ کریں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو ہوں گے اور اسمبلی اپنی آئینی مدت 4 اگست کو مکمل کرے گی۔

رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ مہاجرین نشستوں کا مسئلہ آزادکشمیر اسمبلی کے دائرۂ اختیار میں آتا ہے اور پاکستان حکومت نہیں، آئینی معاملات کو وہی حل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات آئین اور قانون کے مطابق مقررہ وقت پر ہوں گے اور کسی کو طاقت کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانا ثناء اللہ نے انٹرنیٹ بندش اور سوشل میڈیا پر افواہوں کے حوالے سے کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی انٹرنیٹ بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد کی باتیں نہ کشمیری قوم کی نمائندگی کرتی ہیں نہ تحریک آزادی کشمیر کی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 38 مطالبات پیش کیے جن میں سے الحاقِ پاکستان سے متعلق شق نکال دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آزادکشمیر کے لیے چار دانش سکول دیئے اور رتھوعہ ہریام برج مکمل کیا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کشمیر سے خصوصی محبت رکھتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں