ہومتازہ ترینحکومت اور سی پی این ای کا اے بی سی نظام میں...

حکومت اور سی پی این ای کا اے بی سی نظام میں اصلاحات پر اتفاق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل، آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز (اے بی سی) میں اصلاحات، نیوز ایجنسیوں کے بجٹ، میڈیا ہاؤسز کے واجبات اور ڈمی اخبارات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات اور سی پی این ای کے عہدے داروں نے آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز کے نظام میں اصلاحات کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزاد، ذمہ دار اور مضبوط پرنٹ میڈیا پر یقین رکھتی ہے، اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز میں ضروری اصلاحات، میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی اور نیوز ایجنسیوں سے متعلق امور کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔ صحافتی اداروں کو درپیش جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

سی پی این ای کے وفد نے نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی قیادت میں وزارت اطلاعات اور اخباری صنعت کے درمیان باہمی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ وفد نے سبک دوش پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل بھی موجود تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں