ہومتازہ ترینسعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی خلیج تعاون کونسل کی ...

سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی خلیج تعاون کونسل کی شدید مذمت

ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی خلیج تعاون کونسل نے شدید مذمت کی ہے۔ کونسل نے عالمی برادری سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کا یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر عالمی برادری کو مؤثر موقف اپنانا چاہیے تاکہ ان جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ سعودی عرب کا امن خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کے مشترکہ امن کا حصہ ہے، اور کونسل سعودی عرب کی سلامتی و استحکام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں