ہوماہم ترینپاکستان کی سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت

نیویارک (لارڈ میڈیا) پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب پر یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور حالیہ حملوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سفیر عثمان جدون نے سعودی عرب پر یمنی حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں