ہوماہم ترینآبنائے ہرمز دھمکیوں یا جنگ کے ذریعے نہیں کھلے گی، ایرانی فوج...

آبنائے ہرمز دھمکیوں یا جنگ کے ذریعے نہیں کھلے گی، ایرانی فوج کا دوٹوک مؤقف

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز دھمکیوں یا جنگ کے ذریعے نہیں کھلے گی۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ عالمی قوانین اور ممالک کی خودمختاری کا احترام کرے۔

ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی بیرونی مداخلت یا معاہدوں کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کرے گا۔

بیان کے مطابق ایران نے ایک معاہدے کے تحت عارضی طور پر 60 دن کے لیے ٹول فری آمدورفت کی اجازت دی تھی لیکن امریکا نے دھوکہ دہی کے ذریعے غیر قانونی راستہ بنانے کی کوشش کی، جو ناقابل قبول ہے۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا ایران کے حقوق کا احترام کرے۔ ایرانی مسلح افواج اپنے قومی حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں