ہومتازہ ترینیو اے ای کا امریکی قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر نے کا اعلان

یو اے ای کا امریکی قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر نے کا اعلان

ابوظبی (لارڈ میڈیا): متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی صورتحال کے باعث قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق، ابوظبی میں 13 سے 15 جولائی تک قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ دبئی میں بھی قونصلر سروسز متاثر ہوں گی۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق، غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو عرب امارات سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے اور معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ پاسپورٹ اور دیگر ہنگامی قونصلر خدمات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
امریکی حکام نے مقررہ تاریخوں پر اپائنٹمنٹ رکھنے والے افراد کو سفارتخانے نہ آنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نئی اپائنٹمنٹ سے متعلق درخواست گزاروں سے خود رابطہ کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق امریکی سفارت خانہ محدود قونصلر خدمات فراہم کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں