کوہاٹ (لارڈ میڈیا): کوہاٹ کے نواحی پہاڑی گاؤں مالگین میں شدید بارش کے دوران ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ پیر کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔ حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی اور ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
اس کے علاوہ، اٹک میں بھی بارش سے دیوار گرنے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں بارش کے بعد برساتی ندیوں میں طغیانی آگئی ہے۔ بارش کی وجہ سے ملتان، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔


