ہومتازہ ترینمحکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے کا مالیاتی تضاد

محکمہ ڈاک کے آڈٹ میں 63 ارب روپے کا مالیاتی تضاد

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) محکمہ ڈاک کے حالیہ آڈٹ میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 25-2024 کے دوران وزارت مواصلات کے زیر انتظام پوسٹل سیکٹر میں مالی بےقاعدگیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 42 ارب روپے کی خطیر رقم بینک اکاؤنٹس کے غیر قانونی انتظام کے 5 معاملات میں شامل ہیں، جو کمرشل بینکوں کے ساتھ کھاتوں کے غیر مجاز انتظام سے جڑے ہیں۔

متفرق عنوانات کے تحت 20 ارب روپے سے زائد کے بڑے تضادات کے 12 معاملات بھی سامنے آئے ہیں جبکہ واجب الوصول اور وصول نہ کی جانے والی رقوم کے 2 معاملات بھی رپورٹ کیے گئے ہیں جن کی مالیت ایک ارب روپے سے زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں