ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے دھوکہ دہی کی افواہوں کے باوجود گووندا کے ساتھ رہنے کا فیصلہ واضح کر دیا ہے۔ سنیتا نے نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں شرکت کی تھی لیکن طبی وجوہات کی بنا پر شو سے باہر نکل گئیں۔ شو میں شرکت کے دوران سنیتا نے گووندا کے مبینہ معاشقوں کے بارے میں بات کی تھی۔
سنیتا نے حالیہ گفتگو میں واضح کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر گووندا کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی، حالانکہ ان کے اعتماد اور محبت کو بارہا آزمائش کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھروسہ بہت بڑی چیز ہے، اور فلم انڈسٹری میں کوئی بھی ہیرو دودھ کا دھلا نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداکار کی بیوی بننے کے بعد دل پتھر کا رکھنا پڑتا ہے۔ سنیتا نے گووندا سے 15 سال کی عمر میں محبت کی تھی اور آج بھی اتنا ہی پیار کرتی ہیں۔ انہوں نے گووندا کو بارہا معاف کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ گووندا ہمیشہ کہتے ہیں یہ میری بیوی نہیں بچی ہے۔
واضح رہے کہ سنیتا اور گووندا کے درمیان طلاق کی خبریں متعدد بار میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔


