تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے پاسداران انقلاب نے اردن کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں۔ پاسداران نے کہا کہ اردن میں موجود امریکی فضائی اڈوں سے ایران پر حملے کیے گئے تھے اور انہی اڈوں سے میناب میں حملوں کے نتیجے میں 186 بچے اور اساتذہ شہید ہوئے۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ایران نے امریکی افواج کی کارروائیوں کا جواب دیا اور یہ واضح کیا کہ ایران کو اردن یا اس کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ انہوں نے اردنی عوام کے احترام کا اظہار کیا۔
پاسداران کا کہنا ہے کہ اردنی عوام فلسطینیوں کے مسائل اور صہیونی جرائم سے آگاہ ہیں، جنہوں نے غزہ میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں 70 ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔
پاسداران نے کہا کہ اردن کے عوام امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کے لیے اپنی آواز بلند کریں تاکہ فلسطینی عوام کی مدد اور خطے میں امن کی بحالی ممکن ہو سکے۔ اردن کی سربلندی ہماری خواہش ہے۔


