ہومقومی ہاکی ٹیمدیگر کھیلیانک سنر نے جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن فائنل میں جگہ...

یانک سنر نے جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن فائنل میں جگہ بنا لی

لندن (لارڈ میڈیا): ومبلڈن کے دفاعی چیمپیئن یانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے تجربہ کار ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو سیمی فائنل میں اسٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی جوکووچ کا ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا۔ 39

سالہ جوکووچ پورے میچ میں سنر کے جارحانہ کھیل کا مؤثر جواب نہ دے سکے جبکہ اطالوی کھلاڑی نے 16 ایسز کی مدد سے اپنی سروس پر مکمل برتری قائم رکھی اور پہلی سروس پر صرف چھ پوائنٹس گنوائے۔

دوسری جانب دوسرے سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریف نے برطانوی وائلڈ کارڈ آرتھر فیری کی شاندار مہم کا خاتمہ کرتے ہوئے 0-7(6)، 2-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح کے بعد زویریف 1995 میں بورس بیکر کے بعد ومبلڈن مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اب اتوار کو ہونے والے فائنل میں یانک سنر اپنے کیریئر کے پانچویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گے جبکہ زویریف فرنچ اوپن اور ومبلڈن کے مسلسل دو بڑے ٹائٹلز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں