ہومUncategorizedپاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن آج منایا جا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

لاہور (لارڈ میڈیا): آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام میں آبادی کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے اور اس کا دباؤ ملکی وسائل کو متاثر کر رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر آبادی کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 24 سال میں پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جہاں 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ 2050 تک یہ تعداد تقریباً 39 کروڑ تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

منصوبہ بندی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے جبکہ ایک خاتون کے اوسط بچوں کی تعداد 3.6 ہے، ملک میں ہر سال تقریباً 68 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہر سال 11 ہزار مائیں دوران زچگی جبکہ 20 ہزار نومولود ایک ماہ میں انتقال کر جاتے ہیں۔ 40 فیصد بچے غذائی قلت کے باعث نشوونما میں کمی کا شکار ہیں۔

آبادی میں اضافے کے ساتھ پانی، صحت، تعلیم اور روزگار کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور تربیت کی فراہمی بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان میں 26 ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ ہر سال 20 سے 25 لاکھ نوجوان ورکنگ ایج آبادی میں شامل ہو رہے ہیں۔ آبادی میں ہر ایک فیصد اضافہ فی کس آمدن پر سالانہ 35 ہزار روپے کمی کا باعث بن رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کو روکنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی ضروری ہے، وگرنہ صحت، تعلیم اور روزگار سمیت ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے اہداف کا حصول مشکل ہو جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں