اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔


