اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدواروں کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب باقاعدہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک جاری رہے گی۔
لیٹ فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار PMDC کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔


