ہوماہم ترینگلگت بلتستان کے 100 میگاواٹ سولر منصوبے میں شفافیت یقینی بنائی جائے،...

گلگت بلتستان کے 100 میگاواٹ سولر منصوبے میں شفافیت یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے میں شفافیت اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے جائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیشرفت اور آئندہ مراحل کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحول دوست، سستی اور پائیدار توانائی کا فروغ قومی توانائی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تنصیب اور تکمیل میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کی 499 سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر 18 میگاواٹ کے سولر سسٹمز دسمبر 2026 تک نصب ہوں گے، جبکہ 82 میگاواٹ کے یوٹیلٹی اسکیل سولر منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 82 میگاواٹ کے سولر منصوبے سے تقریباً 13 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ اس سے گلگت بلتستان میں بجلی کی فراہمی کے معیار میں بہتری آئے گی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں