لاہور (لارڈ میڈیا): این سی سی آئی اے نے لاہور میں جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنانے والے نیٹ ورک کی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی پی ٹی اے کی شکایت پر کی گئی۔ ساہیوال کی رہائشی ملزمہ صفیہ افضل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر فعال سمز پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنا کر فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث تھی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کے قبضے سے مختلف موبائل نیٹ ورکس کی 310 فعال سمز اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔
ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جعلی واٹس ایپ گروپس کے منظم نیٹ ورک کی تحقیقات جاری ہیں۔


