ہومتازہ ترینمریم نواز کا محفوظ گھروں کے لیے نئی اسکیم متعارف کرانے کا...

مریم نواز کا محفوظ گھروں کے لیے نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاہنہ جیسے سانحات کی روک تھام کے لئے ‘اپنا گھر، محفوظ گھر’ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ‘اپنی چھت، اپنا گھر’ پروگرام کے تحت یہ نئی کیٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے لئے 217.8 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کے لئے سود فری آسان اقساط قرض منظور کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خستہ حال گھروں کو محفوظ بنانے کے لئے 5 لاکھ روپے جبکہ نئی تعمیر یا اضافی فلور کے لئے 10 لاکھ روپے تک سود فری قرض فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت مخدوش تعمیرات کی بہتری میں معاونت کرے گی اور پراجیکٹس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ غریبوں پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور قرض کے حصول کے ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، بحران میں اقدامات ہی گڈ گورننس کو ظاہر کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں