ہومتازہ تریندنیا کی 99 فیصد آبادی ایک وقت میں سورج کی روشنی میں...

دنیا کی 99 فیصد آبادی ایک وقت میں سورج کی روشنی میں ہوگی

دنیا (لارڈ میڈیا): آج دنیا بھر میں فلکیات کا ایک نادر واقعہ پیش آ رہا ہے جب کرہ ارض کی 99 فیصد آبادی ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی سے مستفید ہوگی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 8 جولائی کو یہ نادر موقع پیش آئے گا جب 8.2 ارب افراد تقریباً ایک منٹ کے لیے دن کی روشنی یا ٹوائیلائٹ میں ہوں گے۔

ایسا زمین کے جھکاؤ اور شمالی نصف کرہ کے موسم گرما کے وقت کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ اس دوران شمالی امریکا، جنوبی امریکا، یورپ، افریقا اور ایشیا کے بیشتر حصے دن کی روشنی میں ہوں گے، جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصوں میں رات برقرار رہے گی۔

ہر سال تقریباً 18 مئی سے 17 جولائی کے درمیان ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں