اسلام آباد (لارڈ میڈیا) قطر انرجی نے راس لفان ایل این جی پیداواری کمپلیکس پر حملے کے بعد فورس میجر کی مدت میں توسیع کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ قطر نے فورس میجر کی مدت مزید ایک ماہ بڑھا کر اگست 2026 کے آخر تک کر دی ہے۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت جنگ سے پہلے کی قیمت سے 15 ڈالر زائد ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر فورس میجر ستمبر میں ختم ہو گئی تو قطر کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کے تحت ایل این جی کارگو کی فراہمی دوبارہ معمول پر آ جائے گی۔


