راولپنڈی (لارڈ میڈیا) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے فیملی کی ملاقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات نہ ہونے پر نفرتیں اور تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 37 ہفتے گزر چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کرتے۔
بیرسٹر گوہر نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کی موجودگی کو بھی مسترد کردیا۔ دوسری جانب بشریٰ بی بی سے ان کی فیملی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کانفرنس روم میں 40 منٹ تک جاری رہی جس میں بشریٰ بی بی کی صحت پر بات چیت کی گئی۔


