ہومتازہ ترینچین کے صوبہ ہوبے میں گرج چمک اور شدید طوفانی ہواؤں سے...

چین کے صوبہ ہوبے میں گرج چمک اور شدید طوفانی ہواؤں سے 11 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے مشرقی حصوں میں شدید موسمی حالات کے باعث گرج چمک
اور طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔
مقامی حکام کے مطابق پیر کی رات 7 بجے سے 11 بجے کے درمیان ہوانگ شی، ہوانگ گانگ، ای ژو اور شیان ننگ کے علاقوں میں شدید طوفانی ہوائیں چلیں جن کی دو ٹاؤن شپس میں رفتار 13 درجے تک ریکارڈ کی گئی۔ کچھ علاقوں میں بگولے بھی دیکھے گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ طوفان کے باعث 22 عمارتیں منہدم اور 4,855 دیگر کو نقصان پہنچا جبکہ 331 مقامی افراد زخمی ہوئے۔
صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے اور کسی بھی ضمنی آفت سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں