ہومتازہ تریناوپیک پلس کا اگست میں تیل کی پیداوار کی حد میں ایک...

اوپیک پلس کا اگست میں تیل کی پیداوار کی حد میں ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کرنے کا اعلان

ویانا (شِنہوا) اوپیک پلس ممالک نے اگست میں تیل کی پیداوار کی حد جولائی کی سطح سے ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات ایک آن لائن اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔
یہ فیصلہ سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کے اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں عالمی مارکیٹ کے حالات اور آئندہ کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

بیان کے مطابق تیل کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کے تحت اجلاس میں شریک 7 ممالک نے اپریل 2023 میں اعلان کردہ اضافی رضاکارانہ پیداواری کٹوتیوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیداوار میں ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ اضافے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے جو اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

پیداوار میں 16 لاکھ 50 ہزار بیرل یومیہ رضاکارانہ کٹوتی کا اعلان پہلی بار اپریل 2023 میں کیا گیا تھا جسے بعد میں 2026 کے آخر تک بڑھا دیا گیا تھا۔

یہ فیصلہ اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار بڑھانے کا مسلسل پانچواں مہینہ ہے۔ یہ پیش رفت یکم مئی کو متحدہ عرب امارات کے اوپیک اور وسیع تر اوپیک پلس اتحاد سے علیحدگی کے باوجود سامنے آئی ہے۔

بیان کے مطابق ساتوں ممالک منڈی کے بدلتے حالات کے پیش نظر اپنی پیداوار میں لچکدار ردوبدل کریں گے۔ ستمبر کے لئے مزید فیصلوں کے حوالے سے آئندہ اجلاس 2 اگست کو طے کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں