ہومتازہ ترینپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی...

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام 51 ویں انٹرنیشنل نتھیا گلی سمر کالج کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس اہم سائنسی تقریب میں پانچ براعظموں کے 20 ممالک سے ممتاز سائنس دان پاکستان پہنچے ہیں۔ سمر کالج میں 45 عالمی شہرت یافتہ سائنس دان جدید سائنسی موضوعات پر گفتگو کریں گے۔

پروفیسر عبدالسلام کی قائم کردہ عالمی سائنسی روایت کا تسلسل 5 دہائیوں سے جاری ہے، جس میں بین الاقوامی ماہرین کی بھرپور شرکت پاکستان پر عالمی سائنسی اعتماد کا اظہار ہے۔

چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا ہے کہ پروفیسر عبدالسلام کا وژن آج بھی سائنس دانوں کی رہنمائی کر رہا ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی قومی ترقی کی بنیادی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی مستقبل کا رخ بدل رہی ہیں، پاکستان کو سائنسی تحقیق میں سرمایہ کاری مزید بڑھانا ہوگی۔ نوجوان سائنس دان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔

مزید برآں، چیئرمین پی اے ای سی نے بتایا کہ چھ نیوکلیئر پاور پلانٹس قومی گرڈ کو صاف توانائی فراہم کر رہے ہیں اور پی اے ای سی کے 21 کینسر مراکز 80 فیصد مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ زرعی تحقیق سے غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں