ہومپاکستانلاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا لائسنس معطل کرنے...

لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کا لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں اسموگ تدارک مہم کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ساتھ ان کے روٹ پرمٹ بھی معطل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صحت اور عوامی تحفظ کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

شہر لاہور میں بغیر ترپال مٹی، ریٹ والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ موجودہ مالیاتی سال میں دھواں چھوڑنے والی 01 لاکھ 14 ہزار 378 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اسموگ تدارک مہم کے دوران 01 ہزار 401 مقدمات درج کیے گئے جبکہ بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی پھیلانے والی 53 ہزار 599 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چالاننگ کی جا رہی ہے اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں