ہومپاکستانرکھ خانپور کی جھیلوں پر نایاب فلیمنگوز کی تعداد 43 ہوگئی

رکھ خانپور کی جھیلوں پر نایاب فلیمنگوز کی تعداد 43 ہوگئی

لاہور (لارڈ میڈیا): رکھ خانپور کی جھیلوں پر مزید 23 نایاب فلیمنگوز کی آمد سے ان کی مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ چیف وائلڈ لائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ پنجاب کی آبگاہیں مؤثر تحفظ کے باعث نایاب آبی پرندوں کے لیے پرکشش مسکن بنتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وائلڈ لائف رینجرز کی محنت کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور یہ کامیابی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ثمر ہے۔

چیف وائلڈ لائف رینجر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قدرتی وسائل اور جنگلی حیات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، جبکہ جنگلی حیات کے مسکن اور ان میں رہنے والے جانوروں اور پرندوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں